عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو بنایا پھر نشانہ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لئے، حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے
سحر نیوز/ پاکستان: لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ابھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے اور انتخابات کے لئے موجودہ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھی طاقت کا راضی ہونا ضروری ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
عمران خان نے عام انتخابات میں انجینیرنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینیرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے ملک پر بڑا ظلم کیا ہے۔