اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پرکروانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت یعنی 31 دسمبرکوکروانے کا حکم دے دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں اور الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیتے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یوٹرن لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم نے انہیں قانونی طور پر فارغ کیا ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ کل تحریک انصاف اور جمہوریت کی فتح ہوگی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول تھے۔