Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  •  ایران کے بارے میں امریکہ کے متضاد بیانوں کا سلسلہ جاری

امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی منصوبے کو روکنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے مداخلت پسندانہ اور ایران مخالف بیانوں کا اعادہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ  واشنگٹن ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اب بھی سفارتکارانہ طریقہ کار کو ترجیح دیتا ہے۔ متضاد بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشگٹن کوئی بھی آپشن میز سے نہیں ہٹائے گا اور صیہونی حکومت جیسے امریکی اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ 

نیڈ پرائس نے اپنے بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے بقول ان کے ستمبر میں ہونے والے مذاکرات کے آخری مرحلے میں، معاہدے کو ٹھکرا دیا تھا۔  یہ دعوے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ ویانا میں مہینوں تک جاری رہنے والے ایٹمی مذاکرات نے ثابت کردیا کہ وائٹ ہاؤس میں، امریکہ کے سیاسی ڈھانچے اور تل ابیب کے دباؤ کے نتیجے میں ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کا کوئی ارادہ پایا نہیں جاتا اور امریکی حکومت الزام تراشی اور ایران کو ڈیڈلائنیں دیکر اپنی اس کمزوری کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح کردیا ہے کہ ویانا میں معاہدہ اسی صورت میں حاصل ہوگا اگر واشنگٹن حقیقت پسندی سے کام لینے کی کوشش کرے ۔ ایران کے مدنظر معاہدے میں پابندیوں کے مکمل خاتمے پر زور دیا گیا ہے جس کا فائدہ پورے علاقے کو پہنچے گا۔ 

ٹیگس