پاکستان کے آرمی چیف پر نظام انصاف میں مداخلت کا الزام
Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ملک کے آرمی چیف پر نظام انصاف میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتا ہے کہ اس کو کیا فیصلہ صادر کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے صادر کرتی ہیں، انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل عمل ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی موقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار کرتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ان کی رائے میں چیف جسٹس فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں فیصلے سے پہلے جج کو تبدیل کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہوجانا، بہت بڑا بحران ہے۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہوجانا، بہت بڑا بحران ہے۔