امریکی جنگ سے پاکستان کوبہت نقصان ہوا، عمران خان
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے نقصان زیادہ اور معاوضہ کم ملا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نیوٹرل رہتے تو حالات بہتر ہوتے ۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی جنگ کے اثرات اب تک پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے ملک میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے اور اگر بروقت نہ نمٹا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر دہشت گردی کی جنگ چل پڑی توسب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو ہوگا انہوں نے مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں مسلسل صلاح ومشورہ کرنا چاہئے
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے پیچھے طاقتور حلقوں کا ہاتھ تھا ۔