Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • عمران خان نے لگایا پھر الزام

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو خریدنے اور ان کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان:  اپنے ویڈیو خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور ہمارے اتحادی کو پہلے کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں چلے جائیں بصورت دیگر انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ 
عمران خان نے کہا کہ ہمارے اور ہماری اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو بھاری رقوم کی پیش کی بھی کی جارہی ہے۔ 
انہوں کہا کہ یہ بات کہی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں اور ہم نے عمران خان پر ریڈ لائن لگاکر، انہیں مائینس کردیا ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ کسی کے اوپر ریڈ لائن صرف پاکستان کے عوام لگا سکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نے اگرچہ اپنے تازہ بیان میں کسی شخص یا ادارے کا نام نہیں لیا تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ایک غیر ملکی ٹیلیویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بعض ملکی ایجنسیوں پر اپنی پارٹی کے ارکان کو توڑنے کا الزام عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بعض پارٹی ارکان اسمبلی کی بغاوت کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور بعد ازاں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کی ختم ہوگئی تھی۔

ٹیگس