Jan ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی توڑ دی جائیگی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ٹیگس