Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • نوازشریف کا واپس پاکستان آنے سے انکار

پاکستان کی حمکران جماعت مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں مسلم لیگ ن کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان آنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نائب صدر مریم نواز رواں ماہ پاکستان آئیں گی اور ان کی جانب سے رپورٹ ملنے کے بعد ہی وہ وطن واپس آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف سے فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔
یہ درخواست ایسے وقت میں کئی گئی ہے جب پاکستان سیاسی بحران سے دوچار ہے اور حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے دو صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم سیاسی اور قانونی وجوہات کی بنا پر کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں اور وطن واپسی سے گریز کر رہے ہیں ۔

ٹیگس