پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، تین کی موت
پاکستان میں ہوئے ایک خودکش دہشتگردانہ دھماکے میں کم ازکم تین فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے شمال مغربی پاکستان کے علاقے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ اس صوبے میں گزشتہ مہینوں کے دوران تواتر کے ساتھ سکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس خودکش دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی اور اُسے رکنے کے لئے کہا مگر اُس نے فوراً خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اس حملے میں چند لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد اس دہشتگرد تنظیم نے جنگ بندی کا خاتمہ کر کے پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے جس کے باعث آئے دن سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں۔