Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اہم اہلسنت علماء، مفتیوں اور شخصیات کا دورۂ ایران

پاکستان کے اہم اہلسنت علماء، مفتیوں اور شخصیات پر مشتمل امت واحدہ کا ایک وفد ایران پہنچا ہے۔

 سحر نیوز/پاکستان: حالیہ برسوں میں معروف پاکستانی سنی علما کا یہ پہلا وفد ہے جو اتنی بڑی تعداد میں ایک ماہ کے دورے پر ایران پہنچا ہے۔ اس دورے کے دوران قم، تہران اور مشہد میں مطالعاتی اجلاس اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ یہ وفد پاکستان کے معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی کی سرگردگی میں ایران آیا ہے جس میں چالیس شخصیتیں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں سینئر مفتی، اہل سنت مدارس کے لیکچرار، ادیب،  مذہبی محققین اور بعض ادبی شخصیات شامل ہیں ۔

امت واحدہ نامی گروپ کے سربراہ اور مذکورہ وفد کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا منفرد دورہ ہے، اس لئے کہ یہ دونوں ممالک کے علماء کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ قریبی تعاون کو مضبوط کریں، سائنسی اور مذہبی مراکز کے درمیان تعامل کے طریقوں کا جائزہ لیں، عالم اسلام کی  پیشرفت پر تبادلۂ خیال کریں، خاص طور پر مشترکہ دشمنوں کی اتحاد مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کی نشاندہی کریں۔

ٹیگس