Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور ترکیہ کے خصوصی فوجی دستوں کی مشترکہ مشقیں شمال مغربی پاکستان میں شروع ہوگئی ہیں ۔ ۔

سحر نیوز/ پاکستان: اتاترک بارہ کے نام سے موسوم یہ مشقیں دارالحکومت اسلام آباد سے ایک سو پانچ کلومیٹر دور تربیلا میں پاکستان کے فوج کے خصوصی دستے ایس ایس جی کے ہیڈ کوارٹر میں ہورہی ہیں۔
دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں نئی جنگی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، چھاپہ مار جنگ، دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے اور اسے ناکارہ بنانے کے علاوہ، یرغمالیوں کو چھڑانے اور فری فال جیسی مشقیں انجام دی جائیں گی۔
دوہزار سترہ میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے بعد سے پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے مزید قریب ہوگئے ہیں۔ 
حکومت پاکستان اس عرصے کے دوران ، روس، اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ سے بھی قریب ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ٹیگس