Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • پارٹی کے عہدے سے استعفا نہیں دیا ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے میڈیا کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
بیان کے مطابق شاہد خاقان عباسی بدستور پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ 
قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے علیحدگی کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے نا‏ئب صدر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ 
رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی سینیئر رہنماوں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دینے پر نالاں تھے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کی ہے  کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا میرے خیال میں سینیئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے ان کے یعنی شاہد خاقان عباسی کے قد میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

ٹیگس