Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور کشمیر کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ قرار دیا۔ 
شہباز شریف نے کہا کہ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان، اقوام متحدہ اور سب سے اہم کشمیر کے لوگوں سےکیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ 
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہرسال پانچ فروری کو ان سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ 
پاکستان کے وزیراعظم نےالزام عائد کیا کہ ہندوستان گزشتہ پچھتر سال سے کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

ٹیگس