Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر صدر پاکستان کا تہنیتی پیغام

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نےاسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد میں ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے ایران میں اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات، لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم  دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں اپنے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر پاکستان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ 

ٹیگس