Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • عمران خان کا یوٹرن، میری حکومت امریکہ نے ختم نہیں کی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔

سحرنیوز/پاکستان: امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کو دیئے گئے طویل انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے واضح ہوا کہ مجھے نکالنے میں امریکہ کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ یہ منصوبہ بقول ان کے، پاکستان سے امریکہ برآمد کیا گیا تھا۔
انہوں نے ملک کے سابق آرمی چیف کو حکومت کی تبدیلی کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ بڑے قریبی تعلقات تھے۔
ڈان آن لائن کے مطابق مذکورہ انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اور کسی وجہ سے قمرجاوید باجوہ نے سازش کی، اور یہ رجیم چینج ہوئی۔
 دوہ اب سے پہلے تک، بارہا یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ کے کہنے پر ختم کئی گئی تھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات پر امریکہ کو مسلسل نشانہ بنانے والے عمران خان نے کہا کہ امریکہ ایک سپر پاور اور ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی ہے۔
وہ اس سے پہلے بھی متعدد معاملات پر اپنا موقف تبدیل کرچکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سیاسی اور صحافتی حلقے، عمران کو ماسٹر آف یوٹرن بھی قرار دیتے ہیں۔ 

ٹیگس