Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • چیچہ وطنی: جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

پاکستان کے شھر چیچہ وطنی میں جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے اندر دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے حادثے کی جگہ کو سیل کر کے نمونے جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ ٹرین کے واش روم میں اس وقت ہوا جب ٹرین چیچا وطنی سے آگے جانے لگی۔ پولیس حکام، فرانزک تحقیقات اور دوسری متعلقہ تحقیقی ٹیمیں اس واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہیں ہیں اور تحقیقات کے بعد تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ٹیگس