اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل کی سماعت نہیں ہوگی: سپریم کورٹ
Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
پاکستان سپریم کورٹ نے نوے دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف اپیل پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی عدالت عظمی میں یہ اپیل ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ نے اپیل پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔
جسٹس منیب اختر نےکہا کہ نوے دن ختم ہونے والے ہیں اور الیکشن کمیشن نے مزید وقت مانگا ہے ۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے اور یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ کیس کو سماعت کے لئے مقرر کریں یا نہ کریں ۔
پاکستان سپریم کورٹ نے اسی کے ساتھ کیپٹل سٹی پولیس افسر لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے ۔