عمران خان نے موجودہ حکومت کو عدلیہ پر حملے کا ملزم قرار دیا
عمران خان نے موجودہ وفاقی حکومت کو عدلیہ پر حملے کا ملزم کا قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ بقول ان کے امپورٹیڈ حکومت الیکشن نہ کراکے آئین شکنی کی مرتکب ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکام اپنی آئین شکنی کی پردہ پوشی کے لئے عدلیہ پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت تحریک انصاف اور اس کے کارکن عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ مخلوط حکومت پر مہنگائی آسمان پر پہنچانے اور ملک کی معیشت برباد کردینے کا بھی الزام لگایا۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ جو خود کو معیشت کا چپمئن کہتے تھے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو معلوم ہے کہ یہ لوگ انتخابات کرانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔