Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • پرویز الہٰی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

چودھری پرویز الٰہی ق لیگی رہنماؤں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

سحر نیوز/ پاکستان: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے ساتھیوں اور اراکین اسمبلی کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

زمان پارک لاہور میں پرویز الہٰی نے 10 سابق ارکان پنجاب اسمبلی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سابق صدر نے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔

چودھری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر بھی بنایا جائیگا۔

ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں موقع بھی فراہم کیا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارا اور ساتھیوں کا عمران خان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک اور پنجاب کا فائدہ ہوگا، کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری پارٹی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔

ٹیگس