Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • از خود نوٹس کیس ، کل تک کیس ختم کردیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم کل تک کیس کو ختم کردینا چاہتے ہیں

سحر نیوز/ پاکستان: انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہم کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جہاں آئین خاموش ہے وہاں قانون موجود ہے اور ہم کل تک کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں - عدالت نے از خود نوٹس کیس کی سماعت منگل کی صبح نوبجے تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل از خود نوٹس کیس پر سماعت کرنے والا نو رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا - لارجر بینچ کے چار ججوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی - جس کی وجہ سے سماعت تاخیر سے شروع ہوئی۔
اب پانچ رکنی بینچ مذکورہ کیس کی سماعت کررہا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کررہے ہیں بعض آئینی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود کیس مناسب نہیں ہے۔

ٹیگس