Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جماعت اسلامی کا آئینی بحران پر انتباہ

پاکستان میں جماعت اسلامی نے آئینی بحران کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک بہت تیزی کے ساتھ آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی میدان میں ایک دوسرے کو مسترد اور ختم کرنے کی دوڑ جاری ہے جس نے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹادی ہے ۔ 
انھوں نے حکمراں اتحاد اور پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایجنڈا ، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کو میدان سے باہر کرنا ہے۔ 
سراج الحق نے کہا کہ ملک کے ادارے متنازعہ ہورہے ہیں اور آئینی بحران کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ 
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ میں ہے۔

ٹیگس