Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت

پاکستان میں عدالت عظمی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی صدارت میں سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف چار اپیلیں عدالت عظمی میں دائر کی گئی ہیں ۔ سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی بینچ جمعرات کو ان اپیلوں کی سماعت شروع کرے گا۔
یاد رہے کہ دس اپریل کو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پاس کیا گیا تھا ۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل پر شق وار رائے شماری ہوئی ۔
بل پر رائے شماری کے موقع پر تحریک انصاف کے سیینٹروں نے احتجاجا بل کی کاپیاں پھاڑی تھیں ۔

ٹیگس