Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی  ٹیلی فونی گفتگو

پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو ثمرقند میں ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے بجائے پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر شریک تھیں۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے۔
پاکستان اور طالبان کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی جب دہشت گردی کی لعنت اور سرحدی کشیدگی کے معاملات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں۔

ٹیگس