پاکستان؛ سپریم کورٹ نے انتخابات کے موضوع پر سیاسی رہنماؤں کو طلب کر لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو آج صبح عدالت میں طلب کر لیا۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو آج صبح عدالت طلب کر لیا۔
عدالت کی جانب سے سراج الحق، خالد مقبول صدیقی، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی بلایا گیا ہے۔
پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو طلب کیا ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے، سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات میں اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ ہم چودہ مئی کا حکم دے چکے ہیں۔