پاکستان؛ سابق وزیر اعظم ایک بار عدالت کے راستے میں
Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خلاف بغاوت پر اکسانے پر مبنی عسکری حکام پر اپنے الزام کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت دوروز قبل ختم ہو چکی ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کیا۔
کیپٹل ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر متبادل راستہ ہو گا۔ پولیس نے پریشانی و زحمت سے بچنے کے لیے شہریوں کو متبادل راستے انتخاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔