Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق چیف جسٹس کے بیٹے نے پی ٹی آئی سپورٹر سے رشوت لی، آڈیو لیک میں انکشاف

ہفتہ کے دن لیک ہونے والی آڈیو لیک کے نئے کلپ سے انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ چیف جسٹس کے بیٹے نے تحریک انصاف کے ایک سپورٹر سے رشوت لی تھی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن ایک نئی آڈیو لیک ہوئی ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب نے پی ٹی آئی کے امیدوار ابوذر چدھر سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد "چیف جسٹس آف پاکستان" نے ان کا کام کرنے کےلئے بہت محنت کی ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے جوابا کہا تھا کہ وہ ان کے والد سے ملاقات کےلئے جلد آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق سابقہ چیف جسٹس کے بیٹے نے چدھر سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دن ہی وہ ان کے والد سے ملیں اور اور شخص میاں عزیر سے بات کرتے ہوئے نجم ثاقب نے کہا تھا کہ صرف سامان آج نہیں پہنچنا چاہیے بلکہ یہ 120 سے کم میں نہیں ہوگا۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ چیف جسٹس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز ان کے بیٹے کی ہے لیکن حقائق توڑ مروڑ کر پیش کئے گئے ہیں۔سابقہ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ اب ایک سویلین ہیں اور کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں اور کسی کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے لیکن انہوں نے اس نامزدگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رشوت لینے سے انکار  کیا ہے۔

حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس کیس کے حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ سوچنے کا مقام ہے، جو اب رئٹائر ہو گئے ہیں، انہوں نے کیسے اپنے عہدے اور پاور کا غلط استعمال کیا ۔ 

داخلی امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر عطااللہ تارڑ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آڈیو ٹیپ کی صورت میں موجود ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ انصاف کا نعرے لگانے والی تحریک انصاف پارٹی ٹکٹ دینے کےلئے رشوت لیتی رہی ہے اور اس سے اس کا حقیقی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔

ٹیگس