صدر رئیسی کا دورۂ شام مزاحمتی محاذ کے سیاسی عزم کی فتح: وزیر خارجہ ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے صدر مملکت کے دورۂ شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سیاسی، امنیتی اور اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ مزاحمت کے سیاسی ارادہ اور سفارتکاری کی فتح کی علامت ہے۔
سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صدرِمملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورۂ شام کے حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ اس دورہ کی اہمیت سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ مزاحمت کے سیاسی ارادہ اور حکومت کی ڈپلومیسی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور دوسرے تمام شہداء جن کے دم سے ایران اور علاقے میں امن و امان قائم ہوا ہے، ان پر سلام ہو۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی دو روزہ دورے پر شام پہونچ گئے ہیں جہاں پر وہ شام کے صدر بشار اسد کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔