May ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • شہبازشریف کا کابینہ کے اجلاس میں دھواں دھار خطاب

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ نیب نے اپنے طور پر غبن کا کیس بنایا اور اپنی آزادانہ تحقیقات کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف کیس بنایا اور گرفتار کیا لیکن عمران خان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ دیوار بن گئی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عدلیہ کے رویّے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت میں انتقامی کارروائی کے تحت سیاستدانوں کو جیل بھیجوایا گیا لیکن کسی بھی عدالت نے از خود نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اربوں روپے کا کرپشن ہوا ۔ انہوں نے نو مئی کو پاکستان کی تاریخ کا المناک ترین دن قرار دیا اور کہا کہ آمروں کی حکومتوں میں ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو پھانسی دی گئی اور قتل کیا گیا لیکن کسی نے بھی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ نہیں کیا لیکن نو مئی کو جس طرح سے فوجی دفاتر اور حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے وہ انتہائی افسوسناک ہیں اور یہ دن پاکستان کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا۔

ٹیگس