May ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گرد عناصر نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں واقع فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکاروں کی جان چلی گئی جبکہ تین فوجی زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کافی دیر تک جاری رہا۔

ٹیگس