اسلام آباد طالبان انتظامیہ سے مشروط تعاون کرے گا، حنا ربانی کھر
پاکستان کی وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعاون کوتحریک طالبان پاکستان کے ساتھ طالبان انتظامیہ کی سہولت کاری کے خاتمے سے مشروط کیا ہے ۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ کو عملی میدان میں ثابت کرنا ہوگا اس کا ٹی ٹی پی سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان انتظامیہ کا دعوی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے عناصر افغانستان میں موجود نہیں ہیں طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں انجام نہیں دی جارہی ہیں۔ بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے مدنظر کہ ٹی ٹی پی کے لیڈروں کا افغانستان کے طالبان کی قیادت سے براہ راست رابطہ ہے اس لئے طالبان انتظامیہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔