May ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے کی تیاری

پاکستان سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لئے لوگ اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے پی ڈی ایم کے طرفداروں کے کارواں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں ۔ پاکستان سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شامل ہونے کے لئے جمیعت علمائے اسلام ف کے کارواں، کوئٹہ، سمیت صوبہ بلوچستان کے دیگر شہروں سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے بھی پی ڈی ایم کے طرفدار دھرنے میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں ۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی اور دیگر شہروں سے مسلم لیگ ن کے کارکن دھرنے میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ پی ڈی ایم نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں مبینہ طور پر ماورائے قانون فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کی کال دی ہے۔

ٹیگس