May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • اقتصادی روابط میں تعاون بڑھانے کے لئے روس - پاکستان میں معاہدے پر دستخط

پاکستان اور روس نے باہمی تجارت اور اضافی تجارتی اخراجات کم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان اور روس نے باہمی تجارت کے فروغ اور رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے باہمی مفاہمت کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو روس کے شہر کازان میں مسلم ممالک کے ساتھ تجارت و اقتصاد کے فروغ کے موضوع پر رکھی ہوئی کانفرنس میں کئے گئے۔

اس معاہدے کی رو سے پاکستان اور روس اشیاء کی آسان نقل و حرکت کو آسان بنانے کےلئے پاکستانی مصنوعات کی روسی مارکیٹ میں متعارف کرانے اور کسٹم دیوٹی میں رعایت بھی شامل ہو گی۔

پاکستان کے وزیر تجارت نوید قمر نے اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور انہوں نےاپنے دورے کے دوران تاتارستان کے مسلم رہنما رستم مذیخانوف سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق نوید قمر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان سیاسی اور تجارتی تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

ٹیگس