عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی اور نیب تک جانے والے تمام راستوں کو پولیس نے سیل کردیا تھا۔
نیب راولپنڈی میں عمران خان اور بشری بی بی کی پیشی کے موقع پر پولیس کے علاوہ، رینجرز، ایف سی، ای لیٹ فورس اورلیڈی پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ نیب نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ بدعنوانی معاملے میں طلب کیا تھا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے، ان سے بیس سوالوں کے جواب طلب کئے ہیں ۔ نیب نے اسی کے ساتھ القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ بھی عمران خان سے طلب کرلیا ۔
نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ جوڈیشیل کمپلیکس میں، پہلے احتساب عدالت میں اور اس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت میں عمران خان کو آٹھ مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت دے دی گئی۔