Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/پاکستان: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔

پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے  پی ٹی آئی (خیبر پختونخوا) کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔

اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں پرویز خٹک کا نام بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ نو مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ اسد عمر نے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس