Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر

حال ہی میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

عون چوہدری کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور استحکام پاکستان پارٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات 8 جون کو جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس نئی جماعت میں تحریک انصاف کے ایک سو سے زائد رہنما اور اہم شخصیات شامل ہوئے ہیں ۔

ٹیگس