عمران خان سے تفتیش کا عمل شروع
Jul ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے ڈی آئی جی آفس میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جی 11 اسلام آباد میں ڈی آئی جی آفس میں پیش ہو گئے اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 13 مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے ہیں، سابق وزیرِ اعظم سے پولیس کی جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔
جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، انسپکٹر اور تفتیشی افسر شامل ہیں۔
جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے 2 افسران بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔