پاکستان: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے نام سے نئی جماعت کا اعلان
پاکستان کے سابق وزیرِ دفاع اور پی ٹی آئی سے ابھی حال ہی میں راہیں جدا کرنے والے پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔
پرویز خٹک نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ ن لیگ کے نہ لینے پر پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، انہوں نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔