Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف ان کے پرنسپل سیکریٹری کے ہوش ربا انکشافات

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔

اعظم خان نے دعوی کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا انہوں نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں کھودیا، عمران خان نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔

اعظم خان نے بتایا کہ سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ کر غلط رنگ دیا گیا، میرے منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلہ عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا گیا۔

8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا۔ شاہ محمود قریشی اس وقت کے وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے۔

28 مارچ کو بنی گالا  میٹنگ اور 30 مارچ کو اسپیشل کیبنٹ میٹنگ میں سائفر کا معاملہ زیربحث آیا، جس میں سیکرٹری خارجہ نے شرکاء کو سائفر کے مندرجات کے متعلق بتایا۔

ٹیگس