Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  •  ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 77 ویں لہر کی کامیابی کا اعلان کر دیا

سحر نیوز کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک باضابطہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یا حیدر کرار کے مقدس نعرے کے ساتھ وعدہ صادق 4  آپریشن کی 77ویں لہر کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے پیر کی شام کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیاب کارروائی خیبرشکن (ٹھوس ایندھن والے سپر ہیوی اور درست نشانہ لگانے والے میزائل) اور ذوالفقار (ٹھوس ایندھن والے میزائل اور تباہ کن ڈرون) جیسے جدید سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔
یہ حملہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی، وسطی اور جنوبی حصوں میں صہیونی اہداف کے خلاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ، امریکی دہشت گرد فوج کے اڈوں، بشمول علی السالم، الخرج، اور الظفرہ پر بھی ذوالفقار  اور تباہ کن ڈرونز کے ذریعے کامیاب حملے کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دھوکہ باز صدر ٹرمپ کا متضاد رویہ ہماری جنگی محاذ سے توجہ نہیں ہٹائے گا اور ہم بدخواہ دشمن کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے کیونکہ ٹرمپ کی نفسیاتی کارروائیاں پرانی ہو چکی ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس