ڈاکٹر قالیباف: امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے واضح کردیا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ہمارے عوام جارحین کی مکمل اور ایسی تنبیہ چاہتے ہیں جو انہیں پشیمان کردے"
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ہمارے سبھی حکام اس ہدف کے حصول کے لئے اپنے رہبر اورعوام کی پشت پر پائیداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اپنی پوسٹ میں واضح کردیا ہے کہ " امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ یہ فیک نیوز مالیاتی اور تیل کی منڈیوں کو متاثر کرنے اور اس دلدل سے نکلنے کے لئے چلائی جارہی ہےجس میں امریکا اور اسرائیل پھنس چکے ہیں۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel