Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • جون 2022 سے جون 2023 تک خیبرپختونخوا میں 665 دہشت گردانہ حملوں کی رپورٹ

کے پی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 18 جون 2022 سے 18جون 2023 تک صوبے میں 665 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں 15 خودکش حملے بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جون 2022 سے جون 2023 تک صوبے میں 665 دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں جن میں 382 شوٹنگ حملے، 107 گرنیڈ حملے، 145 آئی ای ڈی دھماکے، 15 راکٹ اور میزائل حملے، دو گاڑیاں کے آئی ای ڈی حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردانہ حملے میں سے 81 ڈیرہ اسماعیل خان، 56 پشاور، 55 باجوڑ، 49 جنوبی وزیرستان، خیبر اور لکی مروت میں 48 حملے، ٹانک میں 39، بنوں میں 38، کوہات میں 21، محمد ضلع میں 14، چارسدہ میں 11، سوابی میں 5، لوور دیر میں 4 اور ھنگو میں 2 حملے ریکارڈ کئے گئے۔

ٹیگس