Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • کشکول توڑ کر اس کے حصے بنی گالہ کے آس پاس پہنچا دیں گے: پاکستانی وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد میں ستیانہ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا، نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاملے میں مجبوراً آئی ایم کی شرط پوری کرنی پڑی، عمران خان کہتا تھا مرجاؤں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا لیکن اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اپنا ہی کیا گیا معاہدہ توڑ کر سارا بوجھ اگلی حکومت پر ڈال دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی کی شرح صرف 3 فیصد تھی، اگلی حکومت ہماری آئی تو جان لڑا دیں گے ملک کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے، کشکول توڑ کر اس کے حصے بنی گالہ کے آس پاس پہنچا دیں گے، یہ جادو ٹونے، موم بتی لال ٹین جلانے سے نہیں ہوگا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال دیا، یہ اللہ کی مدد سے ہوا، ڈیفالٹ کا دور دور تک کوئی نشان نہیں۔

ٹیگس