Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر ڈنمارک سے پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان کی ڈنمارک میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی سخت مذمت

سحر نیوز/ پاکستان: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے  ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ  پاکستان ڈنمارک میں ہمارے سفارتخانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر ڈنمارک سے شدید احتجاج کیا ۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ  قرآن پاک کی بے حرمتی کا اقدام آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، وزیر خارجہ نے چند دنوں میں دنیا بھر کے اہم رہنماؤں سے بات کی، دنیا بھر کے رہنماؤں کو فون کالز میں اسلاموفوبیا اور بی ایس جی آئی کے امور پر بات کی گئی۔

واضح رہے کہ  سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کے صفحات نذرآتش کرنے کے واقعے پر دنیا بھر میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس