Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی سینیٹ: آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کا واک آوٹ

سینیٹ نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا پیش کیا گیا آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا دی جائے گی۔ آرمی ایکٹ کے تحت کوئی شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے اسے 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

ترمیمی بل کے مطاق آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی، پاکستان، افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفیٰ اور برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق الیکٹرنک کرائم میں ملوث شخص جس کا مقصد فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی ہو گی۔

بل کو پاس کرنے کے طریقہ کار پر احتجاج کرتے ہوئے ،  سابق چیرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

ٹیگس