وزیراعظم پاکستان کی جانب سے باجوڑ دھماکے کی مذمت
Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔