Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھا گیا کہ میری گرفتاری متوقع تھی اور میں نے یہ پیغام اپنی گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کیا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ یہ لندن پلان کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پُرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو الحق ہے اور ہم لا الہ الا اللّٰہ پر یقین رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا تب تک یہ مجھے گرفتار کرچکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔

واضح رہے کہ آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے انھیں نااہل کر دیا ہے۔

ٹیگس