Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran

لاھور میں ایران پاکستان کے درمیان باہمی ٹورازم پروموٹ کرنے کے موضوع پر ہونے والی ایک تقریب میں دونوں ممالک نے سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کے میدانوں میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تقریب میں پاکستان کے وزیر ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیم آصف بلال لودھی، ایران کے وزیر ثقافت، سیاحت اور ہینڈی کرافٹ عزت اللہ ضرغامی کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر سیاحت، ثقافت اور ہینڈی کرافٹ عزت اللہ ضرغامی نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ایرانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور گزشتہ سال 2 لاکھ بیالیس ہزار پاکستانی ایران گئے جب کہ 65 ہزار ایرانیوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
صوبہ پنجاب کی وزیر صحت جاوید اکرم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کے فروغ سے باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر روایتی ایرانی اور پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

ٹیگس