کراچی کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش
Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
کراچی فشریز کی ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے ہیں جنہیں علاج کےلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک پرائیویٹ فیکٹری میں ایک پائپ سے امونیا گیس لیک ہونے سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق گیس کے اخراج سے آس پاس موجود گھروں میں موجود خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے۔
14 خواتین کو ڈر راتھ فاؤ ہسپتال اور 15 دوسری خواتین اور بچوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کمپنی کے انجینئر گیس پائپ کی مرمت کر رہے ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیرا سید نے کہا ہے کہ 19 متاثرہ افراد کو علاج کی غرض سے سول ہسپتال لایا گیا ہے۔