Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کا 76 واں یوم آزادی، مختلف شہروں، قصبوں اور گاؤں میں تقریبات کا انعقاد

آج بروز 14 اگست پاکستان کا 76 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور پورے ملک میں مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یوم آزادی کے موقع پر مزار قائداعظم محمدعلی جناح اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان پر قبضے اور استحصال کے دوران برطانیہ نے اس خطے کی لوٹ مار کی اور مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف کے بیج بھی بوئے۔ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی سیاست کے تحت معاشرے کی ہر سطح پر اختلافات یہاں تک پہنچ گئے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔
مسلمانوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنے لئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا اور انگریزوں نے ہندوستان کو مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان تقسیم کر دیا۔
14 اگست 1947 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا جس کی آج 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ٹیگس