Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دھماکا، 13 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان نیک محمد کے مطابق پاک-افغان سرحد کے قریب واقع شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدوروں کی وین بم دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی- دہشت گردوں نے روڈ سائڈ پر بم نصب کیا تھا تاکہ سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشا نہ بنایا جاسکے جوکہ شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ جاں بحق افرادکا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔ دھماکا گزشتہ روز شام کے قریب ہوا تھا-

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک نے دھماکے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ دھماکا تحصیل شوال کے ایک دورافتادہ علاقے میں ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ قریب سے گزرنے والا ایک فوجی قافلہ تھا تاہم دھماکا فوجی قافلے کے بعد ہوا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ٹی ٹی پی ملوث ہے۔

شمالی وزیرستان میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے 11 محنت کش مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ٹیگس